تفہیم القرآن ترجمہ و مختصر حواشی – سید ابو الاعلىٰ مودودی 2


مفکر اِسلام مولانا سید ابوالاعلٰی مودودیؒ کو یقین تھا کہ لوگ ایک دفعہ روحِ قرآن تک پہنچ جائیں تو اُن کی زندگی کی اُلجھنیں دُور ہو جائیں گی۔ اُنھوں نے ”تفہیم القرآن“ میں قرآن کا جو اُردو ترجمہ کیا ہے، اِس میں سادگی بھی ہے اور گداز بھی، ایک ایک لفظ نگینے کی طرح جڑا ہوا ہے۔

سید مودودیؒ کی تحریر کردہ تفسیرِ قرآن ”تفہیم القرآن“ کے نام سے موسوم ہے۔ یہ تفسیر سلیس اُردو زبان میں تحریر کی گئ ہے۔ متنِ قرآن مجید کے ساتھ اُردو ترجمہ درج کیا گیا ہے اور حاشے میں آیات کی تفسیر کی گئ ہے۔ ہر سورة کے آغاز میں دیباچہ درج کیا گیا ہے جس میں زمانہ نزول، وجہ تسمیہ اور پسِ منظر بیان کیےگۓ ہیں۔ قرآن فہمی کو سہل بنانے کی طرف خاص توجہ دی گئ ہے۔ آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوۓ جا بجا احادیثِ رسولؐ، اقوالِ صحابہؓ اور اقوالِ آئمہ و تفسیر کے حوالے دیے گئے ہیں۔

 اِسلام کو ”الدین“ کے طور پر آسان اور عام فہم انداز میں سمجھنے کیلۓ تفہیم القرآن کو ایک منفرد اور اعلی مقام حاصل ہے۔

اللہ تعالٰی قرآن عظیم الشان کو ہمارے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دِلوں کا نُور بنائیں۔ آمین

 


These High Quality mp3 files are available to download, to play in your smart devices or computer, in Zip format. or burn into blank CD media, to play in audio / mp3 / Car players, in ISO / CD Image


Scan the QR code to download the Tafheem ul Quran iOS or android app

Tafheem ul Quran android app Tafheem ul Quran iOS app

5/5 - (5 votes)

Leave a Reply

2 thoughts on “تفہیم القرآن ترجمہ و مختصر حواشی – سید ابو الاعلىٰ مودودی